ہیری

ہیری دادا کی آخری رسومات میں فوجی وردی کی بجائے عام سوٹ پہنیں گے

لندن (عکس آن لائن)شہزادہ ہیری شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے لیے فوجی وردی نہیں بلکہ سوٹ پہنیں گے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان سے ان کے اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے گئے تھے۔ملکہ برطانیہ نے رواں سال کے آغاز میں ہی ہیری اور میگھن کی مالی امداد روکنے کے ساتھ ان کو ان کے اعزازی عہدوں سے بھی ہٹا دیاتھا ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادہ چارلس دونوں اس تقریب کیلئے فوجی وردی پہنیں گے۔شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اگلے ہفتے ونڈسر کاسٹل کے سینٹ جارج چیپل میں ہوں گی۔کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔اس موقع پر پوری برطانوی قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کرے گی جبکہ دوپہر 3بجے آخری رسومات کو برطانیہ میں نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں