اسد عمر

ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت5 لاکھ نوجوانوں کو ہنرسکھایا جائے گا، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی حکومت نے 500 تکنیکی مراکز مدرسوں میں بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت5 لاکھ نوجوانوں کو ہنرسکھایا جائے گا، پروگرام سے جدید ترین علوم کی تدریس بھی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہ وزیراعظم نے 30 ارب کی لاگت کے ہنرمند پاکستان پروگرام کا آج افتتاح کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا. 500 تکنیکی مراکز مدرسوں میں بھی کھولے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت جدید ترین علوم کی تدریس بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں