کراچی (عکس آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،تفصیلات کے مطابق سٹی اسٹیشن پر سکھ برادری کی یاترا روانگی سے قبل گورنر سندھ سندھ عمران اسماعیل نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا سکھ برادری کیلئے اسپیشل ٹرین کا بندوبست کیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی مہذب ملک کا مہمانوں سے رویہ اپنانے کا طریقہ ہے، ہم نے دیکھا ہے ہندوستان کیسے اقلیتوں کیساتھ سلوک کرتا ہے، ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے بارڈر کھولے ہیں، ہندوستان میں اقلیتیوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتیوں کو گلے لگایا جاتا ہے اور برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں اقلیتوں سے عزت واحترام کارشتہ ہے، مذہب لوگوں کاپاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا، سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا کوئی گردوارہ نہیں، وزیراعظم سے بات کروں گا کراچی میں بھی گردوارہ ہونا چاہئے، وفاق سے ملکر کراچی میں بھی گردوارے کے لئے جگہ مختص کریں گے،کشمیر کے حوالے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کشمیرمیں کرفیو کو60 دن سے زائد ہوچکے، بھارتی فورسز نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
- چینی صدر کا سی پیک کے “اپ گریڈڈ ورژن” کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان
- دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈ یا
- چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
- چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا