پارلیمنٹ

ہمیں اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی اندیشہ نہیں ،ہم نے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں، ہم آن ٹریک ہیں،حکومت

اسلام آباد(نمائندہ عکس) قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ ہمیں اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ،ہم نے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں، ہم آن ٹریک ہیں، اگست 2018تا اپریل 2022حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی رقم 47,105.85ملین ڈالرتھی،اپریل 2022تا 30ستمبر2022کے عرصہ کے دوران موجودہ حکومت کو حاصل شدہ امداد اور بیرونی قرضے 5665.83ملین ڈالر تھے ، قرضوں کی صورت میں 5609.92ملین ڈالر اور گرانٹس کی صورت میں 55.92ملین ڈالر ملے،سندھ اور بلوچستان کے بہت سارے علاقوں سے اس وقت تک سیلاب کاپانی نہیں نکلا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں سروے مکمل ہوچکے ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ڈیٹا آجائے گا، ان خیالات کا وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جبکہ وزارت اقتصادی امور نے تحریری جوابات میں کیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی مسرت رفیق مہیسرکے سوال کے جواب میںوزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایوان کو بتایا کہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری کہ جتنا ٹیکس اس پر بنتا ہے اتنا وہ ضرور ادا کرے ،ایف بھی آر کو بھی اپنا طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے، ڈیفالٹ کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ،ہم نے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں ہم آن ٹریک ہیں، فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کھل رہی ہے، ہمیں اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے بہت سارے علاقوں سے اس وقت تک سیلاب کاپانی نہیں نکلا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں سروے مکمل ہوچکے ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ڈیٹا آجائے گا، یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر تھا۔رکن اسمبلی شمس النساءکے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اقتصادی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 11اپریل 2022تا 30ستمبر2022کے عرصہ کے دوران موجودہ حکومت کو حاصل شدہ امداد اور بیرونی قرضے 5665.83ملین امریکی ڈالر تھے ، قرضوں کی صورت میں 5609.92ملین امریکی ڈالر اور گرانٹس کی صورت میں 55.92 ملین امریکی ڈالر ملے۔رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت اقتصادی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اگست 2018تا اپریل 2022 حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی رقم 47,105.85ملین امریکی ڈالرتھی

اپنا تبصرہ بھیجیں