لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتا ہوں اورکبھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا ،اگر کسی پر تنقید کی بھی ہے تو اس میں اصلاح کا پہلو ہوتا ہے اور جو لوگ اپنی خامیوں کو دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں وہ اس طرح کی تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کئی دہائیاں بیت چکی ہیں اور میں نے ہمیشہ اپنے جونیئرز کی رہنمائی کی ہے کیونکہ میں بھی اسی طرح سیکھ کر اس مقام تک پہنچا ہوں ۔ فردوس جمال نے کہاکہ مجھے جھوٹ بولنے والے لوگ اچھے ہیں لگتے اورہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ۔ ہمارے مذہب میں بھی سچائی پر زور دیا گیا ہے مگر ہم چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر جھوٹ بولتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں بھرپور مصروفیات ہیں اور اپنے کام کو بھرپور انجوائے کر رہا ہوں و۔