لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ یہاں ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور جب بھی پاکستانی قوم کو موقع ملتا ہے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے جسے میں کسی صورت تسلیم نہیں کرتی ۔ ہمیں اپنے فنکاروں کی قدر اور انہیں عزت دینی چاہیے کیونکہ یہ لوگ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔
حمیرا ارشد نے بتایا کہ میں نے اپنے نئے گانے ریکارڈ کرائے ہیں اور جلد انہیں پرستاروں کے لئے پیش کروں گی ۔ میری خواہش ہے کہ فلموں میں کام کرنے والی تمام ہیروئنز پرمیری آواز میں گائے ہوئے گانے پکچرائز ہوں ۔