بلاول بھٹو

ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کسی اڑتی ہوئی شے کی جانب سے پاکستان کی عالمی سرحدوں کی ناقابل قبول خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، پاکستان نے نہ کبھی کسی بحران کو بڑھاوا دیا ہے اور نہ محرک بنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام مزید کہا کہ یکطرفہ بھارتی جارحیت کا ردعمل اسی اندازمیں دیا جاسکتا ہے اور دیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں