واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی نائب صدر مائیک پینس دو مہینوں میں پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس
کورونا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ دے رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پینس نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے زبردست ترقی کی ہے۔
پینس کے ہمراہ امریکہ میں متعدی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاچی بھی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سبھی 50 ریاستیں اور علاقے حفاظت اور ذمہ داری سے کھل رہے ہیں،
اور نیو یارک اور نیو جرسی میں بڑی بہتری آئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،
اور افسوس کہ ہم نے اپنے 1 لاکھ 26 ہزار ہم وطن کھو دیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے 22 لاکھ ہلاکتوں کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ہم نے پھیلا ؤکو آہستہ کیا، ہم نے خم کو چپٹا کیا،
اور زندگیاں بچائیں۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ 34 ریاستوں میں استحکام محسوس کیا جا رہا ہے،
ہم نے جنوب میں بڑھتے ہوئے کیسز بھی دیکھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپریل میں روزانہ متاثرین کی تعداد 30 ہزار پر آ گئی تھی،
اور یہ نمبر اب دوبارہ بڑھا ہے ،آج امریکہ میں پہلی مرتبہ 40 ہزار متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ 16 ریاستیں ہیں جہاں متاثرین اور مثبت نتائج کی شرح بڑھی ہے۔
مائیک پینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ زیادہ تعداد میں متاثرین اس وجہ سے بڑھ رہے ہیں ،
کیونکہ ٹیسٹنگ کو زیادہ کیا گیا ہے۔