لاہور(عکس آن لائن)مولانا طارق جمیل کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے برا بھلا کہنے پر رابی پیزادہ کا رد عمل سامنے آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ مولانا طارق جمیل جیسے عالم ہمارے ملک میں ہیں ۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا یا موبائیل بہت کم دیکھتی ہوں مگر کچھ دن سے مولانا طارق جمیل کے بارے میں کچھ لوگ غلط بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج میں بتاتی ہوں مولانا کون ہیں جب میں پریشان تھی تو انہوں نے میری راہنمائی کی، میں جب ہر رات روتی تھی تو وہ خانہ کعبہ میں بیٹھ کر میرے لیے دعا کرتے تھے، مجھے ایک باپ کی طرح تسلیاں دیتے تھے۔ ان کی باتوں میں اللہ نے تاسیر رکھی ہے۔رابی پیرزادہ نے مذیدکہاکہ اللہ جانتا ہے ہم کتنے خوش قسمت ہیں ہمارے پاس دعا کرنے والے بزرگ ہیں۔ ہندو لڑکی کے ساتھ بات ہر اعتراض کرنے والو دیکھو وہ خود کتنی عزت کرتی ہے کبھی کبھی مجھے افسوس ہوتا ہے کیا ہم واقعی منافقین سے بھی بدتر ہو گئے ہیں۔