شی جن پھنگ

ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز

انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر مند رہا ، لہذا جشن بہار کی آمد پر میں بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں. مجھے تعمیر نو کی صورتحال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ مجھے یقین ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کو ذہن میں رکھا ہے، اور جب عوام مشکل ترین وقت میں ہوتے ہیں تو پارٹی اور حکومت ان کے لئے سب سے طاقتور سہارا ہیں۔ یقینی طور پر مشکلات پر قابو پانے اور ان کے گھروں کی تعمیر نو میں ان کی مدد کی جائے گی ۔