کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین کو سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاجرہ یامین کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصویریں شیئر کرنے پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تصویروں میں ہاجرہ یامین نے سفید رنگ کا مختصر لباس پہنا ہوا ہے جن میں وہ سمندر کنارے دوستوں کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹس میں اداکارہ کو اخلاقیات اور شرم وحیاء کا درس دیا۔