گھوسٹ فلور ملز

گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا،علیم خان

لاہور (عکس آن لائن ) وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے پروگریسوگروپ آف فلور ملز کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین میاں محمد شفیق، خلیق ارشد اور ماجد عبداللہ نے عبد العلیم خان کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملے گا، کام کرنے والی فلور ملز سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹے کے لیے کام کرنے والی ملزگندم کی قلت کا باعث بنتی ہیں،فلور ملز کے بجلی کے بلوں سے ان کی ورکنگ کا تعین کریں گے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانےکی ہدایت کی ہے،حکومت پرگندم خریداری اور بار دانے کا غیرضروری بوجھ ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چاول اور چینی کی طرح گندم بھی نجی شعبے کے پاس ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں