گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے والی سروسز میں آسانی اور شفافیت یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے اورگورننس کو بہتر بنا کر سرکاری سطح پر فراہم کی جانے والی سروسز میں آسانی اور شفافیت یقینی بنائیں گے

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کا تحصیل کامونکی کے دورہ کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سادھوکی میں عوامی کھلی کچہری کے موقع پر اظہار خیال۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے شہریوں کے مسائل سنے، سائلین نے محکموں اور سروسز بارے درخواستیں دائر کیں۔ مجموعی طور پر صفائی، سیوریج، تجاوزات، جگہ کی نشاندہی، سیوریج نالوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ سمیت متفرق مسائل بارے16 درخواستیں موصول ہوئی جن انہوں اسسٹنٹ کمشنر تنویز یٰسین اور تحصیل کونسل کے افسران کوفوری کاروائی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سماعت وحل کے لیے سادھوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہری میں سیوریج، صفائی، پینے کے صاف پانی اور ریونیو سے متعلق اور مختلف امور بارے شکایات موصول ہوئی، ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے گئے اور افسران سے کہا کہ وہ جلد دوبارہ دورہ کریں گے اور احکامات کے عمل کا جائزہ لے گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون سے قبل سیوریج نالوں کی ڈیسلٹنگ تمام انڈر پاسز کی صفائی کی جاے ان کو فنکشنل کیا جائے تاکہ لوگوں کی آمد رفت کے لے بروئے کار لایا جا سکے اور سٹریٹ لائٹس کی جہاں لگانے کی ضرورت ہے وہاں لائٹس لگائی جائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کے وزٹ کا مقصد گورننس کی بہتری، عوامی شکایات کا ان کی دہلیز پر ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر تمام محکمے اور افسران اپنی ذمہ داریا احسن طور پر سر انجام دیں تاکہ حکومتی رٹ قائم اور عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے شہریوں کا حکومتی اداروں پر بحال کیا جائے۔ سادھوکی میں منعقدہ عوامی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر کامونکی تنویر یاسین سمیت دیگر محکموں افسران نے شرکت کی۔ عوامی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی ڈومیسائل، درستگی ریکارڈ، معائنہ ریکارڈ، فرد ملکیت، انتقال،رجسٹریشن، نشاندہی، سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں سمیت متفرق ریونیو سروسز سے متعلق شکایات اور مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے اور عوامی خدمت کچہری کا مقصد بھی عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے حل کرنا ہے تا کہ عوام الناس کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں