گندم کے کاشتکاروں

گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی مارچ کے آخری ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی مارچ کے آخری ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ پودے نکالنے کے لئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ کاشتکار گندم پرسست تیلے کے حملے کی صورت میں زرعی زہریں ہرگزاستعمال نہ کریں کیونکہ ان کے اثرات اچھے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ان زہروں سے ماحول آلودہ ہوتاہے اورصحت کے مسائل سمیت سفیدکیڑے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیلے کا حملہ شدید ہوتو ٹھنڈے پانی کا سپرے کیاجائے۔

انہوں نے حالیہ بارشوں کو بھی اس ضمن میں انتہائی مفیدقرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے بھی گندم میں سستے تیلے کی تعداد کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں