عبدالعلیم خان

گندم خریداری کا 45 لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا،عبدالعلیم خان

لاہور(عکس آن لائن) سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا بریفنگ اجلاس گندم خریداری کا 45 لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا

پنجاب میں گندم کی بین الاضلاعی نقل حرکت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،پنجاب سے گندم دوسروں صوبوں میں سمگل نہیں ہونے دینگے،گندم خریداری کے ہدف پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آنے والے دنوں میں خوراک عالمی مسئلہ بن سکتا ہے،دیگر صوبے بھی گندم کیلئے پنجاب کی طرف دیکھتے ہیں۔ایمانداری،محنت اور لگن سے کوئی بھی مقصد حاصل ہوسکتا ہے۔

گندم خریداری کے ہدف میں اضافہ تو ہو سکتا ہے،کمی ہرگز نہیں ہو گی۔ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کریں گے،گندم صوبے سے باہر کسی صورت بھی نہیں جائیگی یہ کہنا تھا عبدالعلیم کا۔اس موقع پر سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود کی سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو محکمانہ بریفنگ۔کسی روک ٹوک کے بغیر بار دانہ دیا ہے،گندم خریداری شروع ہوچکی ہے۔یہ کہنا تھا سیکریٹری خوراک کا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں