کراچی(عکس آن لائن) گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ گلوکاری کا شوق پورا کرلوں پھر اداکاری بھی کروں گی،دلچسپی نہیں کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ سکینڈل بنا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں گلوکارآئمہ بیگ نے کہا کہ اپنے مداحوں کی بے حد شکرگزارہوں، وہ جوکچھ بھی ہیں ان ہی کی وجہ سے ہیں۔ اداکاری سے متعلق گلوکارہ نے کہا کہ بڑی فلموں میں کام نہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ اداکاری نہیں کروں گی، پہلے توجہ گلوکاری پرہے اس سے بالکل مطمئن ہوجاؤں پھراداکاری کے میدان میں بھی انٹری دوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ گانا بچپن سے شوق ہے، ان کیلئے گانا جاب نہیں بلکہ ان کا شوق اورجنون ہے اوراگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تواس کے گانے کا پوائنٹ ہی کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ مختلف زبانوں اردو انگلش، پنجابی، فرنچ، چائنیز اور کورین زبانوں میں گانا گا لیتی ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ ان کا سجاد علی، ساحرعلی بگا، علی ظفر اور عاطف اسلم جیسے بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانا بے حد اعزازکی بات ہے۔ سوشل میڈیا استعمال سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ پلیٹ فارم زیادہ استعمال نہیں کرتی، انہیں اس بات میں دلچسپی نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے کس کے ساتھ سکینڈل بنا رہا ہے۔اپنے گہرے دوست شہباز شگری سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دونوں بہت ہی اچھے دوست ہیں، شگری بہت ہی اچھے اور باصلاحیت انسان ہیں، جیسے ہی ہماری مصروفیات کم ہوں گی تو یقینا شادی سے متعلق پلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
- چین امریکہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف گروہوں میں تفریق کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ