گلوکارہ راگنی

گلوکارہ راگنی نے دو ماہ بعد دوبار ہ سے شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ راگنی نے دو ماہ بعد دوبار ہ سے شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں ۔ اداکارہ راگنی اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے دبئی سے پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے دو ماہ سے شوبز سے عارضی کناری کشی اختیار کر رکھی تھی ۔

راگنی نے دوبارہ سے اپنی شو بز سر گرمیاں کا آغاز کر دیا ہے اور وہ جلد پاکستان کے مختلف مقامات پر پرفارمنس دیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ راگنی مارچ میں دوبارہ دبئی روانہ ہو جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں