گلاب

گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکارقلموں کی بڑھوتری کے لئے انہیں گیلی ریت یا مٹی میں گڑھا کھودکر 10سے 15 روز کے لئے زمین میں الٹا رکھ کر دبادیں اور زمین کو اچھی طرح تیارکرکے اس میں ایک بوری ٹی ایس پی ایک بوری ایس اوپی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملادیں تاکہ زمین کی زرخیزی کوبہترین بنانے میں مددمل سکے۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دورا ن گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا مقررہ وقت پر پھول بھی دینا شرو ع کردیتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید راہنمائی ومشاورت کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں