وزیر اطلاعات

گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شب گزشتہ مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے، ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں