اسد عمر

گزشتہ روز چین سے خریدی گئی 5 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچیں ،پانچ لاکھ مزید پہنچیں گی ، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز چین سے خریدی گئی 5 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچیں ،5 لاکھوں خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ بھی پہنچ جائیگی ۔

انہوںنے کہاکہ این سی او سی میں ویکسینیشن کے حوالے سے آج انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا،دستیاب ویکسین سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں