رانا لیاقت علی

گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز کو ان خالی 341 پوسٹوں پر فی الفور ایڈجسٹ کیا جائے،رانا لیاقت علی

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں اس وقت 14 ایلیمنٹری کالجز کے پرنسپلز سمیت تقریبا 341 گریڈ 20 کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں اور گریڈ 20 میں پرموٹ ہوئے سینئر اساتذہ کو تقریبا چار ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کچھ عناصر ان خالی 341 پوسٹوں پر ایڈجسٹمنٹس کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ اور قانونی چارہ جوئی کر کے کے سینئر اساتذہ کی حق تلفی کر رہے ہیں لہذا گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز کو ان خالی 341 پوسٹوں پر فی الفور ایڈجسٹ کیا جائے۔

ایلیمنٹری کالجز کے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر گریڈ 20 کے پرنسپل تعینات کیےجائیں جبکہ گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز اگر پہلے ہی گریڈ 20 کی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں تو انہیں انہی پوسٹوں پر ایڈ جسٹ کرکے دیگر پرنسپلز کو پریشان نہ کیا جائے کیونکہ اس عمل سے متعلقہ سکولوں کے انتظامی امور متاثر ہونگے پرموٹ ہونے والے پرنسپلز ز اگر وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں تو ان کو ڈویژنل ڈائریکٹرز کی خالی پوسٹوں پر تعینات کر کے انتظامی معاملات میں بہتری لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں