اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) گرمی میں اضافہ کے پیش نظر شیری رحمان نے عوام سے احتیاط کی اپیل کردی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بتایا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں آج ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دن کے گرم ترین اوقات، دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک خود کو ڈھانپنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھوپ میں جاتے وقت اپنے ساتھ پانی لے جائے اور باہر جاتے وقت سر کو ڈھانپے اور مکمل بازو والے کپڑے پہنے۔