واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ بغاوت پر اکسانے کے الزام پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ مواخذے سے متعلق دستاویز آج (پیر کو)موصول ہوجائیں گی جس کے بعد سینیٹ قوانین کے تحت ٹرائل کے مرحلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ سابق صدر کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے نتیجے میں کیپیٹل ہل پر حامیوں کے حملے سے متعلق سینیٹ میں مواخذے کی سماعت کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوجائے گا۔ایوان نے 13 جنوری کو سابق صدر کے مواخذہ کرنے کے لئے 232 سے 197 ووٹ دیکر منظوری دی تھی۔ مواخذہ 7 جنوری کو ٹرمپ کی تقریر کے بعد ہزاروں حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ارکان نے ڈیسک کے نیچے چھپ کر جان بچائی تھی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف پہلے بھی مواخذے کی تحریک لائی گئی تھی تاہم سینیٹ میں ریپبلکن کی اکثریت کے باعث وہ تمام الزامات سے بری ہوگئے تھے لیکن اس بار معاملہ الٹ بھی ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا