کراچی(عکس آن لائن) نامور اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران ہونے والی کیمو سے سیدھی ٹانگ متاثر ہوئی۔کینسر کو شکست دینے والی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر ایک ناقد کے جواب میں کہا کہ کینسر سے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بچے ،انکی والدہ اور ازدواجی زندگی تک متاثر ہوئی۔سماجی مسائل کے حوالے سے مختلف موضوعات پر اظہار رائے کرتی نادیہ جمیل نے ایک جذباتی ٹویٹ کے ذریعے کینسر سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔اس سے قبل ایک ٹوئٹر صارف نے نادیہ جمیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینسر نے ا?پ کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا، ا?پ کو اپنی ذہنی صلاحیت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
پیغامات کے تبادلے کے بعد ٹویٹر صارفین کی بڑی تعداد نے منفی ٹویٹ کرنے والے شخص کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کاکہنا تھا کہ نادیہ جمیل ایک بہادر خاتون ہیں جنہوں نے جرات وبہادری کے ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا۔چند سال قبل چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل مکمل طور پر صحتیابی کے بعد ڈارامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے” میں مرکزی کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔