بابراعوان

کہی ایسا نہ ہو کسی دن معلوم ہو چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے، بابراعوان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ فاسشٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھایا، گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کو کہا گیا ہم ایف آئی اے سے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نےکہا سینیٹر سیف اللہ کو پہلے اور اب اعظم سواتی کو اٹھایا، کہی ایسا نہ ہو کسی دن معلوم ہو چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے، حکمران غیر ملکی کندھے استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ساڑھے 7 کلو میٹر کی حدود پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں