فائرنگ

کھولہ کیہال میں معمولی تکرار پر فائرنگ، نوجوان قتل

ایبٹ آباد(عکس آن لائن)ایبٹ آباد کے علاقہ کھولہ کیہال میں معمولی تکرار پر باجوڑ کے رہائشی شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھولہ کیہال کے رہائشی گل مداد خان ولد صفدر خان نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی اہلیہ گھر میں موجود تھی، اس دوران باجوڑ کا رہائشی امان ولد باطل اس کے گھر میں گھس آیا اور فائرنگ کر کے ساجد ولد صفدر کو قتل کر دیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے نوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ تھانہ کینٹ میں نامزد ملزم امان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں