کھجور کے باغبانوں

کھجور کے باغبانوں کو زرپاشی کے عمل پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو زرپاشی کے عمل پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے ‘کھجور کے پودے پر نرپھول پہلے لگتے ہیں اسلئے انہیں چاہئیے کہ وہ پودے کے نرپھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نرپھول اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں شیشے کے جارمیں محفوظ کرنے کے بعد کھجور کی زرپاشی کیلئے استعمال کیاجائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طورپر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نرکھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نرزردانے اور 2حصے آٹاملالیاجائے تو ایک نرکھجور سے 40سے 50تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جاسکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہوجاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں