کھاد کی برآمدات

کھاد کی برآمدات میں جنوری کے دوران 28.64 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن )کھاد کی برآمدات میں جنوری کے دوران 28.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 1.8 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2019 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 2.5 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران کھاد کی ملکی برآمدات میں 70 کروڑ روپے یعنی 28 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں