ٹنل

کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بند کرنے سے پیداہونے والی گیس پودوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کی صورت میں ٹنل کا منہ بند نہ کیا جائے کیونکہ منہ بند کرنے سے پیدا ہونے والی گیس سے پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتاہے ۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہاکہ صبح 9 بجے سے4 بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھنا چاہیے تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو کیونکہ زیادہ نمی بیماری کا موجب بنتی ہے لہٰذا اس سے بچنے کے لیے ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا بھی لگانا چاہیے تاکہ بے بجا نمی کو خارج اور درجہ حرارت کو مناسب رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کرنی چاہیے کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے30 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنے سمیت پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ اور گوڈی کا بھی خیال رکھنا بہتر فصل کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں