کپاس

کپاس کی سنڈیوں اور دیگر ضرر رساں کیڑوں کے خاتمہ کیلئے جننگ ویسٹ کی تلفی اشد ضروری ہے، محکمہ زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ جننگ ویسٹ کپاس کی سنڈیوں اور دوسرے ضرر رساں کیڑوں کیلئے پناہ گاہ ثابت ہوتا ہے،جننگ فیکٹریاں کچرے وجننگ ویسٹ کو 31مارچ تک ہر صورت تلف کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران جننگ فیکٹریوں کے مالکان سے رابطہ کرکے کچرے وجننگ ویسٹ کی تلفی کو یقینی بنا رہے ہیں تاہم یہ فیکٹری مالکان کا بھی فرض ہے کہ وہ زرعی ترقی اور معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جننگ فیکٹریوں کے کچرے کی تلفی کا مقصد کپاس کی آئندہ فصل کو کیڑوں اور سنڈیوں سے محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کپاس کی فصل کیڑ ے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رہے گی تو کاشتکار اچھی فصل حاصل کر سکیں گے جس کا فائدہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں