مسلم لیگ ن لائرزفورم

کوٹ مومن :ملک محمد شہباز نٹھر کو مسلم لیگ ن لائرزفورم سرگودھا ڈویژن مقرر کردیا گیا نوٹیفیکیشن جاری

کوٹ مومن( نمائندہ خصوصی) سینئر قانون دان سابق صدر کوٹ مومن بار ملک محمد شہباز نٹھر کو مسلم لیگ ن لائرزفورم سرگودھا ڈویژن مقرر کردیا گیا نوٹیفیکیشن جاری تفصیل کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے ملک شہباز نٹھر ایڈووکیٹ کو نوٹیفیکیشن دیا

اس موقع پر خطاب کررتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ملک کا انتظام و انصرام چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کہ مہنگائی نے غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا کردیا ہے انتقامی کاروائیوں کے علاوہ ان کی کوئی کاکردگی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اب عوام کو ریلیف صرف عمران خان کے استعفی سے ہی مل سکتا ہے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے اس موقع پرنصیر احمد بھٹہ،رانا ظفر اقبال،سردار عنصر بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں