کولیسٹرول

کولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرین

پیرس (عکس آن لائن) فرانسیسی ماہرین صحت نے کہا کہ ہے کہ کولیسٹرول کے بروقت علاج سے دل کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ کولیسٹرل کے حامل نوجوانوں کے علاج سے انہیں بڑھاپے میں ہارٹ اٹیک یا سٹروک سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق کولیسٹرول لیول اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور بالخصوص کو لیسٹرول کی مقدار میں اضافہ 45 سال سے کم عمر افراد کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لوو سے تعلق رکھنے والے جینیفر رویلسن نے کہا ہے کہ بر وقت علاج انتہائی اہم ہے اور اس سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ کولیسٹرول رکھنے والے افراد کو دل کے امراض کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور بر وقت علاج سے ان کو طبی پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں