دبئی (عکس آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کریں۔جیف الرڈائس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈ کاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔آئی سی سی چیف کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے، کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔