اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوشش ہے اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کر دیں ،تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا نے اساتذہ کی تنخواہوں کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں،ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لے کر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم پر ہر قدم صوبوں کی مشاورت سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوشش ہے کہ اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کردیں،یکساں نصاب تعلیم کیلئے قانون سازی کرنے کی بھی ضرورت پڑیگی۔