خادم حسین

کورونازدہ معیشت مزید ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے ‘خادم حسین

لاہور(عکس آن لائن) فیروز پور بورڈ کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ ٹیکس اہداف سے عوام ، کاروباری برادری پر دبائو بڑھا دے گی کورونا زدہ معیشت مزید ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے اس لیے اس پر نظر ثانی کی جائے انہوںنے کہا کہ کورونا زدہ معیشت چھ ہزار ایک سو ارب کے ٹیکس کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے جسے تسلیم کیا جائے اور آئندہ سال کے لیے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی جائے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ عوام اور کاروباری برادری اتنا ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں ہے آئندہ سال کا ٹیکس ہدف سے تاجروں پر دبائو بڑھے گا اور ملک میں پہلے سے بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ کی قوت خرید میں کمی ہوگی ۔ٹیکسز کے اہداف بڑھنے سے ٹیکس نہ دینے کے رجحان میں اضافہ ہوگا انہوںنے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے غیر دستاویزی معیشت جس کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے کو نشانہ بنایا جائے تو عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر تمام اہداف کا حصول ممکن ہے انہوںنے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے کاروبار کی بھر مار ہے جبکہ دوسری طرف انڈر رپورٹننگ کا چلن بھی عام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں