اسلام آباد( عکس آن لائن) کورونا وائرس سے مزید 84 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832، اسلام آباد میں 36 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 6 ہزار 281 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 621 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 732، سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر