نیویارک (عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کا دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب نیا انفیکشن نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کا دوبارہ مثبت ٹیسٹ آنیکا مطلب نیا انفیکشن نہیں ہے بلکہ ایسے افراد پھیپھڑوں کے مردہ خلیوں کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔
ترجمان ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوبی کوریا میں اپریل میں 100 سے زائد ایسے کیسز سامنے آنے پر تشویش پیدا ہو گئی تھی تاہم اس وقت تک کی معلومات اور حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ وہ مریض ہیں جو بحالی کے مراحل میں اپنے پھیپھڑوں سے مردہ خلیوں یا مواد کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ہمیں بہتر طور پر سمجھنے کے لیے صحتیاب مریضوں سے نمونے جمع کرنے ہوں گے کہ وہ کب تک وائرس سے جان چھڑاتے ہیں اور یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ وائرس دوسرے لوگوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔