پوپ فرانسس

کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی، ایسٹر سنڈے پر پوپ فرانسس کا پیغام

پیرس (عکس آن لائن)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی۔ ویٹی کن میں تقریب سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے کیونکہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ ٹوٹے دلوں سے فن تخلیق ہو سکتا ہے، انسانیت کی باقیات سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی اور ہم ایک بار پھر روشنیوں میں زندگی گزار سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں