اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم سیاسی، معاشی اور قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،کوئی دھمکی، گالی اور دھونس اپوزیشن کو نااہل وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ،نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیل رہی ہے ،وزیراعظم اور وزرا کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ دھرنہ حکومت دینے والی ہے اور آج بھی کنٹینر پہ ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب جو این آر او مانگ رہے تھے، چور تھے ، ڈاکو تھے ڈیل اور ڈھیل مانگ رے تھے، آج آپ ان سے کیوں مذاکرات کیوں کررہے ہیں؟نااہل وزیرعظم اوران کی نالائق کابینہ استعفی دے، آپ کے بھاگنے کا وقت ہوا جاتا ہے ،احتجاج ہو گا ملک میں 13 فیصد مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا ملک میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد پر لانے کے خلافاحتجاج ہو گا ملک میں روٹی، روزگار، صنعت، کاروبار، صحت اورہسپتال بند کرنے کے خلاف عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں قید کر کے بھی آپ قوم کو روٹی روزگار کاروبار نہیں دے سکے ۔
انہوں نے کہا پارلیمان کو تالا،سیاسی مخالفین ومیڈیا کی آوازیں بند اپنی جھوٹی، نااہل اور نالائق حکومت کو طول نہیں دے سکتے ،آج غریب عوام، صنعتکار، نوجوان، ہر طبقہ نالائق حکمرانوں سے نجات کی دہائی دے رہا ہے ،عمران صاحب اب جھوٹے ٹویٹ کرکے معاشی بدحالی ٹھیک ہو سکتی ہے نہ ہی آپ کی نالائقی کی اصلیت چھپ سکتی ہے ،آج سرمایہ کار، بیروزگار، مریض، استاد ،مزدور، طالب علم، ریڑھی والا ہر شخص پریشان ہے،عمران صاحب قانون کارروائی کی گیدڑ بھبھکیوں سے عوام کو ڈرایا نہیں جاسکتا،عمران صاحب اب نالائق اور نااہل حکمران ٹولے کے خلاف عوامی کارروائی ہوگی۔