ہسپانوی ماہر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تصورات مسلسل جدت طرازی پر عمل پیرا ہیں ، ہسپانوی ماہر

بیجنگ (عکس آن لائن)ہسپانوی زبان کے ماہر ارنسٹ ینگ 18 سال سے مترجم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور وہ ہر سال قومی عوامی کانگریس کی حکومتی ورک رپورٹ کے ترجمے میں حصہ لیتے ہیں۔ رواں سال انہیں پہلی مرتبہ پارٹی کانگریس کی رپورٹ کے ہسپانوی ورژن کا ترجمہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

ارنسٹ ینگ کے خیال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تصورات مسلسل جدت طرازی پر عمل پیرا ہیں اور چین کی ترقی نے لوگوں کو صحیح معنوں میں فائدہ پہنچایا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بارے میں میرا پہلا تاثر یہی تھا کہ اس میں ایک مضبوط تاریخی تسلسل ہے۔ اس رپورٹ میں کچھ ایسے عوامل کو شامل کیا گیا ہے جن پر سی پی سی حالیہ برسوں میں زور دیتی رہی ہے ، لیکن اب انہیں درست اور تفصیلی انداز میں پیش کیا گیا ہے ، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ چین کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہے۔

ارنسٹ ینگ کے نزدیک جامع طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینا 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں بیان کردہ اہم اہداف ہیں ، اور اس کے پیچھے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی دانشمندی اور عوام کے لئے اس کی تشویش ہے.
تقریباً 20 سال تک چین میں رہنے اور کام کرنے کے بعد ، ارنسٹ ینگ نے چینی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کی ہمہ جہت بہتری کا مشاہدہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی کامیابیاں سب پر عیاں ہیں اور تمام ممالک کے لیے یہ ایک حوالہ اور قابل تقلید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں