علی امین گنڈا پور

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے شرمندہ ہوں،علی امین گنڈا پور

مظفر آباد (عکس آن لائن) وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے شرمندہ ہوں، مقبوضہ کشمیر کی اعلی قیادت جیلوں میں ہے، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی پرواہ نہیں کررہا،مودی کو اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے،اپنے دور حکومت میں کشمیریوں کو ان کا حق دلا کررہیں گے۔

کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے شرمندہ ہوں، مقبوضہ کشمیر کی اعلی قیادت جیلوں میں ہے، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی پرواہ نہیں کررہا،کشمیری عوام گزشتہ84روز سے گھروں میںمحصور ہے،ہمیں تعین کرنا ہوگا مسئلہ کشمیر پر کون پاکستان کے ساتھ ہے،مسئلہ کشمیر پرجوہمارے ساتھ رہےگا ہم بھی اس کا ساتھ دیں گے،پاکستان کا ساتھ دینے والے ممالک کے مشکور ہیں،اسلامی ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے مسئلہ کشمیر حل کرے،بھارت اور پاکستان میں کشیدگی سے پوری دنیا متاثرہوگی،پاکستان کا ہر مرد، عورت اور بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے،ہم نے جنگیں ایمان اور جذبے کی بنیاد پر لڑی ہیں،مودی کو اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے،اپنے دور حکومت میں کشمیریوں کو ان کا حق دلا کررہیں گے،وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں