سراج الحق

کشمیر بھارتی فوج کے لئے قبرستان ضرور بنے گا، سراج الحق

لاہور(عکس آن لائن ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی فوج کے لئے قبرستان ضرور بنے گا، اب اس ملک کو منظم جدوجہد و انقلاب کی ضرورت ہے، ہمیں دشمن سے کشمیر کو آزاد کرانا ہے، وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا میں لیکن میں کہتا ہوں سکون دنیا میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔منصورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے،

یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا لیکن میں انہیں بتا دوں کہ ہم خوشحال پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی سومنات کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مجبوریوں کا ساتھ دیا، ہر روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظر آتا ہے، نیب قوانین تبدیلی کے بل میں بھی این آر او موجود ہے۔خطے میں کشیدگی کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ موجود ہے، امریکہ اور ایرانی قیادت کے بیانات میں فرق آیا ہے، حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں