مونس الٰہی

کسی صورت تحریک انصاف کی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،مونس الٰہی

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ کسی صورت تحریک انصاف کی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ق لیگ کو کوئی مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔

ایک بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا حکومتی کمیٹی نے ہمارے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، باقی مطالبات بھی مان لیے جائیں گے، موجودہ کمیٹی نے پہلی کمیٹی سے طے پانے والے امور بھی تسلیم کر لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں