شاداب خان

کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اگلے 2 روز میں ان کا اسکین ہوگا

لاہور (عکس آن لائن)کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اگلے 2 روز میں ان کا اسکین ہوگا۔ذرائع کے مطابق اسکین کے بعد شاداب کی ٹریننگ کے اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔شاداب خان کے بائیں پائوں میں انجری جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈیمیں ہوئی تھی،

انگوٹھے میں فریکچر کے باعث شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچز اور زمبابوے کے دورے سے باہر ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کو 4 ہفتے کا ری ہیب تجویز کیا گیا تھا، شاداب خان پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں