اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد پی سی بی نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔معاملہ اب ختم ہوچکا، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔