کرپشن کے الزام پر

کرپشن کے الزام پر فوجی اتحاد کمانڈر اور دو شہزادے عہدے سے برطرف

انٹرنیشنل (عکس آن لائن ) سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ فہد کے بیٹے اور الجوف خطے کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کوکربشن کے الزامات پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں بھی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران شاہی خاندان کے درجنوں شہزداوں، وزراء اور امرا کو نظر بند کردیا تھا۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے جنرل مطلق بن سلیم کو ان کی جگہ مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر وزارت دفاع میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران شہزادہ فہد سمیت متعدد فوجی اور سرکاری افسران کی برطرفیاں کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں