12 لاکھ ڈوز

کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوزآج پاکستان پہنچائی جائیں گی

لاہور( عکس آن لائن)چین سے کرونا وائرس ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچائی جائیں گی، ملک بھر میں اب تک تقریباً 40 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز اوراسی روز سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی 2 لاکھ ڈوزز پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں 21 مئی کو سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچائی جائیں گی۔علاوہ ازیں 16 مئی سے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں