پاکستان بنگلہ دیش

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ،پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ منسوخ کرنے کا فیصلے سمیت پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑد نے پاکستان سپر لیگ کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں، شفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ ملتوی کر دیا گیا ، آسٹریلیا انڈر 19 ویمنز ٹیم کا دورہ بھی ساؤتھ افریقہ ملتوی کر دیا گیا ۔آسٹریلیا نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے دو ون ڈے میچز بھی ملتوی کیے گئے ہیں ، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز، انڈر 19 ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی التوا کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں