کرتارپور (عکس آن لائن)کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ، سابق کرکٹر نو جوت سنگھ اور بھارتی ادا کار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
ہفتہ کوکوریڈور کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہو ئی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بی جے پی کے رہنما اور بھارتی اداکار سنی دیول اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر اہم شخصیت کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔
وزیراعظم عمران خان گوردوارے میں پہنچے جہاں انہوں نے منموہن سنگھ اور دیگر شخصیات سے مصافحہ کیا جب کہ وہ سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو سے گلے ملے۔