شعیب اختر

کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں، شعیب اختر

راولپنڈی (عکس آن لائن)سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔کرکٹرشعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد جوئے روٹ، ویرات کوہلی یا بابر اعظم کے ساتھ اس کا نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجاؤ مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو، بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے، سرفراز دو سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آکر پرفارمنس دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں